My Blogs

Roblox:Kids are alone in metaverse

آج کي دنيا کے بچوں کو ايک اور نئي گيم ورلڈ کا چيلنج درپيش ہے ۔ پب جي کے نقصانات سے تو کئي افراد واقف ہيں ليکن اب ربلوکس تيزي سے بچوں کو جکڑ رہا ہے ۔ ربلوکس مائن کرافٹ کي طرح ايک ايسا پليٹ فارم ہے جو گيمرز کو اپني پسند کا ماحول تشکيل دينے ميں مدد ديتا ہے ، صارفين گيمز بناسکتے ہيں اور اس پليٹ فارم پر گيمز کي تشہير بھي کرسکتے ہيں تاکہ ديگر صارفين بھي کھيل سکے۔ ربلکوس دس سے بارہ سال کے عمر کے بچوں کے لئے ہے چونکہ يہاں کردار اپني شناخت چھپا سکتا ہے اور اپنا کردار خود تشکيل دے سکتا ہے اس لئے چار سال کے بچے بھي ربلوکس کھيل رہے ہيں اور اس قدر مگن ہيں کہ يہ انکا نہ صرف پسنديدہ کھيل بن چکا ہے بلکہ کئي بچوں کو ميں نے يہ کہتے ہوئے بھي سنا کہ وہ اس کے بنا رہ ہي نہيں سکتے۔ کيوں کہ ربلوکس کي ورچل دنيا ميں ان کے کئي دوست بن چکے ہيں۔ يہاں اسکول اور کالج سے لے کر نائٹ کلبس تک موجود ہيں جہاں باآساني بچوں کي رسائي ممکن ہے ، دنيا کي تمام تر آسائشيں جس کا آپ تصور کرسکتے ہيں وہ ربلوکس کي دنيا ميں تشکيل دي جاسکتي ہے ۔ کروڑوں گيمرز اس پليٹ فارم سے منسلک ہيں اور بيک وقت لاکھوں افراد آن لائن ہوتے ہيں ۔ يہاں ايک گيمر دوسرے کو گود لے سکتا ہے، بينک لوٹنا اور شوٹنگ سميت کئي کرائمز معمول ہيں ۔ ربلوکس ميں چيٹ کا آپشن موجود ہے جس کي مدد سے گيمرز ايک دوسرے سے گفتگو کرسکتے ہيں، ايک ريسرچ کے مطابق نو سے بارہ سال کے بچے اوسط روزانہ آدھے گھنٹے سے زائد وقت ربلوکس کي دنيا ميں گذارتے ہيں ۔ ماہرين کے مطابق والدين کبھي بچوں کو اجنبي لوگوں کے درميان تنہا نہيں چھوڑتے ليکن ربلوکس کي ورچول دنيا ميں انکے بچے ہزاروں اور لاکھوں اجنبي کرداروں کے درميان نہ صرف تنہا ہوتے ہيں بلکہ اجنبي ماحول سے بھي ناواقف ہوتے ہيں ۔ دوہزار چھ ميں لانچ ہونے والي گيم ربلوس کووڈ کے دوران تيزي سے مقبول ہوئي جب بچے گھروں ميں قيد تھے اس وقت انکا زيادہ تر وقت ربلوکس کي ورچکل دنيا ميں گزرنے لگا اور اب وہ اس کي چکا چوند اور رنگينيوں ميں کھو چکے ہيں ، ربلوکس کي اپني کرنسي بھي ہے جس سے پراپرٹي سميت ہر من پسند چيز خريدي جاسکتي ہے ليکن ربلوکس کي کرنسي خريدنے کے لئے ڈالر کي ضرورت پڑتي ہے جس سے بچے اکثر ذہني دباؤ کا شکار بھي ہوتے ہيں۔ ناقدين کے مطابق ربلوکس پر کرنسي فراڈ کے کئي کيسز بھي سامنے آچکے ہيں ، دھوکے بازوں کے لئے بچوں کو اپنے جال ميں پھنسانا بھي کوئي مشکل نہيں ، غيراخلاقي مواد بھي اس پليٹ فارم پر موجود ہے ، بچے کب کس ماحول کا حصہ بن جائيں يہ اندازہ نہيں لگايا جاسکتا۔ ہر ايجاد بہتري کے لئے ہوتي ہے اسکا استعمال فائدے اور نقصان کا تعين کرتا ہے ۔ ربلوکس بچوں کي ذہني نشونما اور ميٹاروس کا تصور سمجھنے ميں مددگار ہے ننھے منے اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے اس لئے ضروري ہے کہ والدين اپنے قيمتي وقت ميں سے چند منٹ نکالے اور بچوں کے ساتھ اس ورچل دنيا کا حصہ بنيں انہيں اجنبيوں کے درميان تنہا نہ چھوڑيں ۔