اردواردو بلاگبلاگز

تسلسل

ایک حادثہ
ایک اور حادثے کے بعد
وہی راستہ
اک اور سانحہ کے بعد

کتنا دلفریب ہوا دھوکا
ایک اور آسرے کے بعد

اب نہیں ملال کوئی
اب کے لٹ جانے کے بعد

تنگ دلی کا کیا شکوہ
دل سے اتر جانے کے بعد

جو سمجھتے ہو سمجھتے رہو
کیا دلیلیں بچھڑ جانے کے بعد

ہم کو مدہوش رہنے دو
کیسی توبہ سدھر جانے کے بعد

شوق سفر کا طوفان تو لے ڈوبا
پھر کیا رکنا تھم جانے کے بعد

ہاں اب بھی دشوار ہے مستقبل
ماضی بھول جانے کے بعد

دل پھر بھی نہیں مانا نا ؟
سب حیلے بہانے کے بعد

وہ اب بھی وہیں دکھتی ہے
اسکی آنکھیں بھیگ جانے کے بعد

خود سے ایک بار مل کر دیکھو
اس کو بھول جانے کے بعد

بس آخری احسان کرو
اب نہ ملنا بچھڑ جانے کے بعد